برلن،5جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کیبعد اس عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ جرمن ہفت روزہ اخبار بِلڈ ام زونٹاگ سے گفتگو کرتے ہوئے گابریئل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔ تاہم گابریئل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ جرمنی کو افغانستان میں اپنی موجودگی ختم کر دینی چاہیے۔